اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے شہر اصفہان میں کنونشن دوہزار سترہ کے زیرعنوان دنیا کے انتالیس ممالک کےسیاحتی گائیڈوں کا کنونشن شروع ہوگیا ہے. یہ ٹور کنونشن جس میں آسٹریا ، فرانس ، یونان ، تھائیلینڈ ، برطانیہ اور امریکہ جیسےدسیوں ملکوں کے دوسوچالیس سیاحتی ٹور گائڈ موجود ہیں ، دو دنوں تک جاری رہے گا- دو دنوں کے دوران عالمی سیاحت کے کنونشن دوہزار سترہ کے اراکین ، ایران کے تاریخی شہر اصفہان کے پرکشش ثقافتی اور تاریخی مقامات کی سیر کریں گے اور عوام کے رسم و رواج سے آشنائی حاصل کریں گے - عالمی سیاحتی گائڈوں کے ٹور کنونشن کے میزبان کا تعین ، جمہوریہ چک کے شہر پراگ میں اس کنونشن کے تمام اراکین کی موجودگی میں ووٹنگ کے بعد ہوتا ہے - اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنی تاریخی و ثقافتی ظرفیت اور توانائیوں کو متعارف کرا کے اس بین الاقوامی ٹور کنونشن کی میزبانی کا موقع حاصل کیا ہے-
.......
/169